پھلوں سبزیوں اور ورزش کے خوشگوار زندگی پر اثرات
22/09/2021 - مرحبا صحت

پھلوں سبزیوں اور ورزش کے خوشگوار زندگی پر اثرات
زندگی میں زیادہ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے کے ساتھ ورزش کو عادت بنالیں۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کینٹ یونیورسٹی اور ریڈنگ یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں کا ورزش
کے ساتھ امتزاج خوشی کا احساس بڑھاتا ہے۔
اگرچہ طرز زندگی اور شخصیت پر خوشگوار اثرات کے درمیان تعلق کے بارے میں ماضی میں تحقیقی
رپورٹس سامنے آچکی ہیں اور ماہرین کی جانب سے صحت بخش غذا اور ورزش کی حوصلہ افزائی بھی کی
جاتی ہے، مگر اس نئی تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ ان عوامل سے زندگی میں اطمینان بڑھ جاتا ہے۔
یہ اپنی طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال اور ورزش کو خوشی کے احساس
کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
اس تحقیق کے لیے طرز زندگی کے عناصر اور خوشی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت
ہوا کہ پھلوں، سبزیوں اور ورزش اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ مرد ورزش زیادہ کرتے ہیں جبکہ خواتین پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھاتی
ہیں۔محققین نے بتایا کہ طویل المعیاد مقاصد کے لیے رویوں میں تبدیلی لانا صحت مند طرز زندگی کو برقرار
رکھنے میں مددگارر ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اچھا طرز زندگی ہمیں صحت مند رکھنے کے ساتھ خوش باش بھی بناتا ہے تو اس سے
بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ کھانے اور ورزش کرنے سے خوشی کا
احساس بڑھتا ہے جبکہ دیگر طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ہیپی
نیس اسٹڈیز میں شائع ہوئے۔