’’ وزن گھٹانے اور شوگر کنٹرول کرنے کے لئے تخم بلنگااستعمال کرنا چاہئے ‘‘ حکیم محمد عثمان
08/07/2018 -

’’ وزن گھٹانے اور شوگر کنٹرول کرنے کے لئے تخم بلنگااستعمال کرنا چاہئے ‘‘ حکیم محمد عثمان
لاہور(مرحبا رپورٹ) ’’تخم بلنگا ایک زمانے میں حکما اور پنساریوں کی سوغات سمجھا جاتا تھا
جس کو گرمیوں کے موسم میں پینے کی ہدایت کی جاتی تھی تاکہ گرمی کی تاثیر کو ختم کرنے کے
ساتھ ساتھ گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جاسکے لیکن آج پوری دنیا میں تخم بلنگا
تجارتی پیمانے پر دوا سے زیادہ غذا بن کر مقبول ہوچکا ہے ۔چین سے امریکہ تک اور بھارت سے
روس کی مارکیٹوں تک تخم بلنگا ملٹی پل پراڈکٹس میں شامل ہوتا ہے ۔پاکستان میں بھی تخم بلنگا
کے جدید طبی استعمالات شروع ہوگئے ہیں جس سے لوگوں کا نباتاتی علاج پر بھی اعتماد بڑھے گا
‘‘ ان اخیالات کا اظہار مرحبا لیبارٹریز کے چیف ایگزیکتو حکیم محمد عثمان نے کیا ۔انہوں نے بتایا
کہ پاکستان تخم بلنگا کی کاشت میں خود کفیل ہے ۔یہ دراصل تلسی کا پودا ہے جسے طب میں ریحان
بھی کہاجاتا ہے ۔ریحان و تلسی کے نام سے مستعمل دوا صدیوں سے طب میں مقبول رہی ہے جبکہ
تلسی کے پودے کو ہندوازم میں مقدس مقام حاصل ہے جواسکو دراصل اپنے حیرت انگیز طبی فوائد
کی وجہ سے ہندووں میں قابل تعظیم حیثیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ تلسی کے پودے کے بیجوں کو عرف عام میں تخم بلنگا یا تخم ملنگا پکارا جاتا ہے
۔میں نے اپنے چین کے دورے کے دوران تخم بلنگا کو مشروبات کے علاوہ میٹھی ڈشز میں استعمال
ہوتے دیکھا تو حیرانی ہوئی کہ ہمارے ہاں تو اسکو فالتو چیز سمجھ کر دھتکار دیا جاتا تھا لیکن
چینیوں نے قدرت کی اس سوغات کے فوائد سے استفادہ کیا ہے اور ہر باشعور قوم کو ایسی طبی
تحقیقی علم عطا کیا ہے جو نباتات کو صحت انسانی کے لئے سب سے بہتر قراردیتے ہیں۔

حکیم محمد عثمان نے بتایا کہ آئیوویدک اور چائینز میڈیسنز میں تخم بلنگا کو وزن گھٹانے اور بدن
کو گرمی کی حدت سے بچانے کے علاوہ شوگر کنٹرول کرنے ،معدہ سے تیزابیت کے تدارک،دل
کی گھبراہٹ ،بالوں کی ترو تازگی،کھانسی اور فلو میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔جدید تحقیقات کے
مطابق تخم بلنگا میں اینٹی آکسیڈنٹس اجزا ہوتے ہیں جس سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔جبکہ
ایک کپ تخم بلنگا مین چالیس فیصد وٹامن کے پایا جاتا ہے ۔تخم بلنگا کو پانی میں استعمال کرنا
زیادہ مفید ہے ۔پانی میں شامل ہوتے ہی تخم بلنگا کے کالے بیج سفیدی مائل ہوجاتے اور پھول کر
دوگنے سائز میں ہوجاتے ہیں۔انہیں قلفی فالودہ میں بھی ڈال کر کھایا پیا جاتا ہے ،لیمن سے تخم بلنگا
کے پانی کا ذائقہ بڑھایا جاسکتا ہے ۔