شربت گل بہار قدرت کا انعام ہے
15/05/2017 - لاہور ۔ نمائندہ خصوصی
مرحبا کے شربت گل بہار میں وہ خاص بات ہے جس کو اصول طب تسلیم کرتا اور اسکو قدرتی نباتات اور پھلوں کے رس سے تیار کرکے انسانی بدن کو گرمی تپش اور لو کی شدت سے بچا کر توانائی بحال رکھی جاسکتی ہے۔شربت گل بہار ہر طرح کے مصنوعی اجزا سے پاک ہے۔مرحبا کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں شربت گل بہار کی بڑھتی ہوئی مانگ تو الحمد جاری وساری ہے اسکے ساتھ ساتھ روس،چین اور عرب کے باشندوں نے بھی شربت گل بہار کے ذائقے اور معیار کو سراہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں روس سے آئے مندوبین نے مرحبا لیبارٹریز کا دورہ کرتے ہوئے دیگر مصنوعات کی تیاری کے مراحل کو عالمی معیارات کے مطابق قرار دیا اور شربت گل بہار پینے کے بعد انہوں نے اسکو قدرت کا انعام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحبالیبارٹریز پاکستان نے پوری سچائی اور مہارت سے نباتات و پھلوں کا رس کشید کیاہے اور ذائقہ اور توانائی کو یکجا کرنے میں بہترین مثال قائم کی ہے۔