تربوز۔ سپر فوڈ
08/05/2024 - حکیم محمد عثمان

تربوز۔ سپر فوڈ
تربوز ایک عالمی پھل ہے اور اسکی غذائیت کو تسلیم کیا جاتاہے۔یہ سپر فوڈ بھی کہلاتا ہے۔
تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا
کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لائیکوپین سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ لائیکوپین کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
تربوز میں موجود غذائی اجزا جوڑوں کو ورم سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ تربوز کھانے سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
تربوز کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار مل جاتی
ہے۔
وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی سے عمر بڑھنے سے بینائی میں
تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں
مدد ملتی ہے۔
ہمارے جسم کے تمام خلیات کو اپنے افعال کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور پانی کی معمولی کمی
سے بھی تھکاوٹ اور سستی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

متعلقہ تبصرے

  • اس پوسٹ پر کوئی تبصرہ نہیں ہے.

اپنی رائے لکھیں

  • پورا نام
  • آپکا ای میل ایڈریس
  • تبصرہ
  •