پھل اور سبزیاں دماغی صحت کے لئے وٹامنز سے بھی بہتر ہیں
22/09/2021 - حکیم محمد عثمان

پھل اور سبزیاں دماغی صحت کے لئے وٹامنز سے بھی بہتر ہیں
سبزیاں اور پھل جسم کے ساتھ دماغ کے عضلات کو بھی ایکٹو کرتی ہیں۔لوگ سمجھتے ہیں وٹامن
اس مقصد
کے لئے کھانے چاہئیں مگر تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبزیاں اور پھل اس سے کہیں زیادہ بہتر ہیں
۔
میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور مچھلی پر مشتمل غذا کا زیادہ
استعمال نہ
صرف جسم کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ دماغ کو بھی تیز بناتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز سبزیوں، نٹس، مچھلی، پھل اور زیتون کے تیل کا زیادہ جبکہ سرخ
گوشت کو
متعدل استعمال دماغ کو تنزلی کا شکار نہیں ہونے دیتا یا یوں کہہ لیں کہ بھولنے کا مرض لاحق
نہیں ہوتا۔
اس تحقیق میں محققین نے 5 سال تک 40 ممالک میں 27 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا جن کی
عمریں 55
سال یا اس سے زائد تھی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ درمیانی عمر میں ہم جو خوراک
استعمال کرتے
ہیں وہ دماغی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں غذا اور
دماغی تنزلی
کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق کے مطابق سبزیوں، پھلوں اور مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا
دماغی افعال
میں تنزلی کا خطرہ کم کردیتا ہے جبکہ یاداشت بھی بڑھاپے میں جوانی کی طرح تازہ دم رہتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ صحت بخش غذا کے استعمال سے دماغی کمزوری کا خطرہ 24 فیصد تک
کم ہوجاتا
ہے ۔محقق پروفیسر اینڈریو اسمتھ کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذا کو کم عمری سے ہی عادت بنالنینا
چاہئے
جبکہ دیگر صحت بخش رویے بھی بڑھاپے میں دماغی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا
کرتے ہیں۔

متعلقہ تبصرے

  • اس پوسٹ پر کوئی تبصرہ نہیں ہے.

اپنی رائے لکھیں

  • پورا نام
  • آپکا ای میل ایڈریس
  • تبصرہ
  •