شہد کھانسی اور گلے کے لئے موثر ہے
05/04/2020 - مرحبا صحت
یہ قدرتی مٹھاس کھانسی پر قابو پانے کے لیے کسی روایتی سیرپ جتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ
ممکنہ طور پر یہ ہے کہ مسکن دوا جیسا ہی کام کرتا ہے جو گلے میں ایک تہہ قائم کرکے اس خارش سے
ریلیف دیتا ہے جو کھانسی کا باعث بنتی ہے۔ رات کو سونے سے قبل 2 چائے کے چمچ شہد کا استعمال رات
کو کھانسی سے ریلیف اور سونے میں مدد دیتا ہے۔
کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے
کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھیلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں
کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کا مکس کریں۔ اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی
لاسکتا ہے۔