مرحبا مربہ جات میں ذائقے معیار اور پیکنگ میں انقلاب لے آیا
09/05/2017 - حکیم محمد عثمان
روایت جدید طبی تقاضوں کے مطابق ...
مربہ ایک لذیذ غذائی سوغات ہی نہیں بلکہ جسم وجان اور دل و دماغ کو قوت اور تازگی عطا کرتا ہے لیکن اسکا انحصار اسکے خالص اور معیاری ہونے پر ہوتا ہے۔پاکستان میں ناقص مربہ جات بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں لہذااس اہم طبی سوغات کو جدید طبی اصولوں کے مطابق تیار کرنے اور عمدہ ترین محفوظ پیکنگ میں مارکیٹ کرنے کا اعزاز مرحبا لیبارٹریز نے حاصل کرلیا ہے۔مرحبا کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان نے بتایا کہ سیب،آملہ ،بہی ،گاجر ،امرود ،ہرڑ سمیت متعدد پھلوں کے مربہ جات انسانی صحت کو برقرار رکھتے اور وٹامنز و معدنیات کی کمی پوری کرتے ہیں ۔انہیں ناشتہ کے طور بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور مختلف بیماریوں کی صورت میں مربہ جات کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے۔مرحبا نے گلقند کو بھی جدیدانداز مین تیار کیا ہے۔بلاشبہ روایت جدید طبی تقاضوں کے مطابق دیکھنی ہوتو مرحبا لیبارٹریز کی کارکردگی دل کو مطمئن کردیتی ہے کہ جواپنے قدیمی طبی ورثے کو جدید طبی اور غذائی تقاضوں کے مطابق بروئے کار لارہی ہے