فائبر کے فائدے
08/09/2021 - حکیم محمد عثمان

فائبر کے فائدے
فائبر درحقیقت دو اقسام کا ہوتا ہے ایک کولیسٹرول کی سطح کم کرنے والا یا آسانی سے ہضم ہونے والا جو
کہ دلیہ، مٹر، بیج، سیب، ترش پھل، گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے جبکہ ایک قسم جذب نہ ہونے والا فائبر ہے
جو گندم کے آٹے، گریوں، آلو اور سبزیوں جیسے گوبھی میں پایا جاتا ہے۔
یہ جز لوگوں کو بڑھاپے میں مختلف بیماریوں اور معذوری سے بچانے کے لیے مفید تصور ہوتا ہے۔
فائبر کے اثرات اتنے نمایاں ہیں کہ اس کے استعمال کے نتیجے میں لوگوں کی عمر میں 10 سال اضافے کے
امکانات 80 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
یہاں آپ جان سکیں گے کہ فائبر سے بھرپور غذائیں کن خطرناک امراض سے بچاسکتی ہیں، تاہم خیال رہے
کہ فائبر کی مقدار میں اضافہ بتدریج کرنا چاہیے کیونکہ بہت جلدی میں بہت زیادہ فائبر قبض یا ہیضہ کا باعث
بن سکتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور امراض قلب کا خطرہ کم
اجناس سے بھرپور غذا بلڈ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرکے امراض قلب، فالج، موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ
ٹو کا خطرہ کم کرتی ہے۔ فائبر کے نتیجے میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جس کے نتیجے
میں جسمانی ورم اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔ چھوٹی آنت میں جانے کے بعد یہ آسانی سے ہضم
ہونے والا فائبر صفائی کا کام کرتا ہے اور کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔اس طرح کا فائبر دالوں اور
دلیہ میں آسانی سے مل جاتا ہے۔
ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کریں
زیادہ فائبر کھانا صرف دل کی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، ایک تحقیق کے مطابق یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا
خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ جب غذا میں فائبر کو شامل کیا جاتا ہے تو ہمارا جسم کاربوہائیڈریٹ کو سست روی
سے ہضم کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں بتدریج کمی آتی ہے۔ دالوں اور دلیہ کا استعمال بلڈ شوگر
کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

متعلقہ تبصرے

  • اس پوسٹ پر کوئی تبصرہ نہیں ہے.

اپنی رائے لکھیں

  • پورا نام
  • آپکا ای میل ایڈریس
  • تبصرہ
  •