دن کو قیلولہ کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
22/08/2019 - مرحبا صحت

دن کو قیلولہ کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
دن کے وقت قیلولہ کرنا سنت نبویﷺ ہے، جس کا اب سائنسدانوں نے ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر ہر
مسلمان عش عش کر اٹھے۔ دی مرر کے مطابق ڈاکٹروں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”دن کے
وقت قیلولہ کرنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ حیران کن حد تک کم ہو جاتا ہے۔“ اس کی وجہ بتاتے ہوئے
سائنسدانوں نے کہا کہ ”دن کو قیلولہ کرنے سے بلڈپریشر اتنا ہی کم ہوجاتا ہے جتنا کہ نمک اور شراب کا
استعمال مکمل ترک کر دینے سے ہوتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 212افراد پر
تجربات کیے جن کی عمر اوسطاً62سال تھی۔تجربات سے قبل ان لوگوں کا بلڈپریشر جانچا گیا اور دل کے
سکین کیے گئے۔ اس کے بعد انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کے لوگوں کو سہ پہر کے وقت
50منٹ کی نیند لینے کو کہا گیا، جبکہ دوسرے کو معمول کی زندگی گزارنے کی ہدایت کی گئی۔ ایک ہفتے
بعد دوبارہ ان کے بلڈپریشر اور دل کے ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جو لوگ قیلولہ کرتے رہے تھے ان
میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 10فیصد تک کم ہو گیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مینولیس کیلسٹراٹوس کا
کہنا تھا کہ ”دن کے وقت نیند لینا ایسا کام ہے جو ہر کوئی کر سکتا ہے اور اس پر کوئی خرچ بھی نہیں اٹھتا،
لیکن اس کے فوائد ایسے حیران کن ہیں کہ میں ہر شخص کو سہ پہر کے وقت مختصر نیند لینے کی ہدایت
کروں گا،قیلولہ کو اس وقت عرب دمیا میں مکمل طور پر طبی اور اسلامی اصولوں کے مطابق اپنایا جاچکا
ہے،پاکستان میں بھی اسکا رواج عام کرنے کی ضرورت ہے،اطبا نے اسکی بڑی افادیت بتائی ہے۔