پاکستان میں یونانی و ہربل انڈسٹری کو بام عروج تک پہنچانے میں مرحبا لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کا اہم ترین کردار ہے۔یہ ملک کے پہلے نمایاں اداروں میں سرفہرست ہے ۔
مرحبا لیبارٹرزحکیم محمد عثمان کے خوابوں کی تعبیرہے ۔ انہوں نے یکم جولائی 1975 ء میں مرحبا لیبارٹریز کی بنیاد رکھی اوریونانی و نباتی ادویہ سازی میں جدید طبی رجحانات کو روشناس کرکے قدرتی علاج کو ترقی دی ۔یہی وجہ ہے کہ مرحبا لیبارٹریزکی خالص اور معیاری مصنوعات کئی ملکوں میں ایکسپورٹ ہوتی ہیں ۔ادویہ سازی اورعلاج معالجہ کے حوالے سے حکیم محمد عثمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عوام کو اس قدیمی ورثہ اور علاج کی افادیت سے روشناس کرانا عین ثواب ہے اور اس سے لوگوں کا اپنے آبائی علاج پر اعتماد بڑھتا ہے لہذا طبی ادویہ سازی کا معیار ہر طرح کے کاروباری مفادات سے افضل ہونا چاہئے۔