زیتون کے تیل کو آگ کے قریب نہ رکھا کریں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔
09/02/2018 -
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگ زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو یہ
معلوم نہیں ہو گا کہ یہ ایسی چیزوں سے انتہائی آسانی سے خراب بھی ہو سکتا ہے جن کا کوئی
سوچ بھی نہیں سکتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ”گڈ ہاﺅس کیپنگ انسٹیٹیوٹ‘
کے ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کے تیل کو چولہے، اوون کے قریب یا دھوپ میں رکھیں تو یہ
بہت جلد خراب ہو سکتا ہے اور اس میں بدبو پیدا ہو سکتی ہے۔“
ماہرین کا کہنا تھا کہ ”چولہے کے قریب رکھنے سے زیتون کا تیل بہت بد ذائقہ ہو جاتا ہے اور وقت
کے ساتھ ساتھ یہ بالکل سرکے جیسا ذائقہ اپنا لیتا ہے۔ زیتون کے تیل کو سٹور کرنے کے لیے
بہترین وہ جگہ ہے جہاں ٹھنڈک اور تاریکی ہو۔ اس کی بوتل کا ڈھکن بھی ہمیشہ مضبوطی سے بند
کرنا چاہیے کیونکہ آکسیجن اندر جانے سے بھی اس کی ذائقہ انتہائی خراب ہو جاتا ہے اور اسے
زیادہ دیر تک استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی بوتل کو بغیر کھولے ہوئے 14سے 18ڈگری سینٹی
گریڈ درجہ حرارت میں کسی تاریک جگہ پر رکھیں تو یہ دو سال تک صحیح رہ سکتا ہے۔“